گھوٹکی: زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کی بیوی قتل

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) تھانہ جروار کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر دو بھائیوں میں جھگڑے کے نتیجہ میں دیور کے ہاتھوں بھابی قتل ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کی بیوی کو قتل کر دیا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپورماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت سرداراں کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں