نوابشاہ: ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت متحرک ہے، صوبائی وزیر اسماعیل راہو

نوابشاہ (رپورٹ، عبدالسلام آفریدی) صوبائی وزیر برائے محکمِہ زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملے کیے ہیں جو ایک قدرتی آفت ہے اور بڑی تشویشناک صورتحال ہے ۔ جیسے ہی ٹڈی دل سندھ میں داخل ہوئی ہے اس دن سے ہی ہمارے تمام متعلقہ ادارے اس کے خاتمے کے حوالے سے متحرک ہیں اور آج بھی اسی حوالے سے ہم نے ضلع شہید بینظیر آباد کی انتظامیہ کی انتظامیہ سے میٹنگ کی ہے ۔ تمام تر صورتحال پر غور کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد تشویشناک صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ شگر ملز کو 15 نومبر کا ٹوقت دیا تھا اور کافی شگر ملز نے کام شروع کر لیا ہے۔ اس حوالہ سے تمام جلد سنڈیکیٹ کی میٹنگ میں گنے کے نرخ بھی مقرر کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں