نفرتوں کا خاتمہ فن کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے، رہنماء پیپلزپارٹی نواب وسان

خیرپور (رپورٹ، ارشد شر) رہنماء پیپلزپارٹی نواب علی وسان نے کہا ہے کہ سندھ میں نفرتیں فن کے ذریعے ہی ختم کی جا سکتی ہیں۔ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں اور وہ اپنے فن کے ذریعے معاشرے سے برائی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آرٹ کونسل کی جانب سے شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹر میں فن و فنکار کے تحت منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں فن کا ٹیلینٹ موجود ہے ۔ سندھ حکومت نوجوان نسل کو آرٹس کی فنی تعلیم دینے کے لئے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔ سندھ میں ایسے پروگرام منعقد ہونے چاہئے۔ عوام کو سیر و تفریح مہیا کی جا سکے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومتِ سندھ غریب اور بے سہارہ فنکاروں کو روزگار دینے کے ساتھ ساتھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائوسنگ سکیم کے تحت گھر بنا کر دیگی۔
اس موقع پر آرٹس کونسل خیرپور کی جانب سے ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس سے شرکاء نے سراہااور فنکاروں کو خوب داد دی۔ سیمینسار میں صدر آرٹس کونسل سید شیراز شاہ، سید اکبر شاہ، ڈاکٹرمشتاق پھل، غلام حیدر پھلپوٹو، غلام رسول سومرو، رئیس تراب علی رند، نواب پہوڑ، لیاقت علی ناریجو و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں