گھوٹکی: نشے میں دھت پولیس آفیسر کی گاڑی شہریوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی، شہریوں نے گھیرا تو انوکھا خطاب کیا۔۔؟

رشيد دايو جو اعلان آ,پوليس جي پاليسي ناڪام آ,پوليس آفيسرن کي هاف فرائي فل فرائي ڪيترو تنگ ڪيو آهي اهو هن آفيسر جي وڊيو مان ظاهر آهي جيڪو چوي ٿو وڪيل ٿيندم باقي پوليس جي نوڪري نه ڪندس

Posted by Nisar Khokhar on Thursday, November 21, 2019

گھوٹکی(رپورٹ: جعفر شیخ) علاقے ڈہرکی میں نشے میں دھت پولیس آفیسر سب انسپکٹر رشید دایو نے پہلے شہری کی گاڑی کو اپنی کار سے ٹکر ماری جب شہریوں نے گھیرا تو اپنا تعارف ایس ایچ او تو کبھی اسپیشل برانچ کا آفیسر بتاتا رہا، پہر انوکھا خطاب شروع کہا کہ میں پولیس کی نوکری سے تنگ ہوں آج کے بعد وکالت کروں گا ایس ایس پی بننے کے لیے پہلے ہاف فرائے یا فل فرائے کرنا پڑھتا ہے اس پورے ڈرامے پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس اہلکار خود پریشان ہوگئے کہ وہ اپنے بالا آفیسر کو کیسے گرفتار کریں،پولیس اہلکاروں کی جانب سے وہ نشے میں دھت پولیس آفیسر کو جاننے سے انکار کر دیا،پولیس نے نشے میں دھت پولیس آفیسر کو تھانے لے گئےدوسری جانب شہریوں نے بتایا کہ ہماری گاڑی کا نقصان ہوگیا ہے پولیس اپنے آفیسر کی سپورٹ میں لگی ہوئی ہے شہریوں نے اپنے نقصان کے ازالے کی اپیل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں