گھوٹکی: دو گروپوں میں تصادم، 10 افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک

گھوٹکی(رپورٹ:جعفر شیخ)نواحی شہر حیات پتافی میں پلاٹ کے تنازعہ پر میرانی برادری اور دایو برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک ہے۔ جگھڑے میں ڈنڈوں، اینٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم واقعہ کی اطلاع پر ہسپتال پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے زخمیوں کا علاج بہتر کرنے کی ہدایات کی گئی، دونوں برادری کے جھگڑے کا تاحال کوئی کیس درج نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں