خیرپور : کیٹل کالونی غیر فعال، چوروں کی آماجگاہ بن گئی۔

خیرپور (رپورٹ: ارشد شر) کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی کیٹل کالونی فعال نہ ہونے کے باعث چوروں کی آماجگاہ بن گئی ہے، چور کیٹل کالونی میں جانوروں کے لئے بنائے جانے والے شیلٹرز کی چھتیں توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا لوہا جب کہ کیٹل کالونی میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر توڑ کر اس میں سے تانبے کی قیمتی تار یں بھی چرا کر لے گئے ہیں۔

خیرپور میں کیٹل کالونی بنانے کا مقصد تھا کہ خیرپور شہر سے بھینسوں کے باڑے ختم کر کہ تمام باڑے کیٹل کالونی منتقل کئے جائیں کیوں کہ بھینسوں کے باڑے شہر میں ہونے کی وجہ سے ایک طرف تو گندگی پھیل رہی ہے تو دوسری جانب جب یہی بھینسیں سڑکوں پر آتی ہیں تو آئے دن حادثات کا سبب بھی بن رہی ہیں،

کیٹل کالونی فعال نہ ہونے والی ساری صورت حال پر ڈپٹی کمشنر خیرپور سمیت کسی بھی عملدار نے آج تک کوئی بھی نوٹس نہیں لیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں