ملیر: وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا گڈاپ میں پبلک اسکول میں گرلز ہاسٹل کا افتتاح…

ملیر (رپورٹ:منظورسولنگی ) وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاھ نے جمع کے روز پبلک اسکول گڈاپ پہنچ کر پبلک اسکول گڈاپ کا دورہ کیا۔


وزیراعلٰی سندھ ہیلی پیڈ کے زریعے اسکول پہنچے تو اسکول پرنسیپل ایم یوسف شیخ ،وائیس پرنسل جمیل راجپر،سگا کے بانی ڈاکٹر سلیمان شیخ ،سگا چیئرمین رفیق احمد جعفری ،صوبائی وزیر غلام مرتصی بلوچ، ایم این اے سردار جام عبدالکریم جوکیو، ایم این اے سید آغا رفیع اللہ، چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد سمیت دیگر معززین نے استقبال کیا

۔ وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاھ نےشجرکاری مہم کو برقرار رکھتے ہوئے پودا لگایا اوراسکول کی حدود میں واقع ان ڈور اسپورٹس کمپلیکس اور گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا بعد ازاں آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ اور اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ اور شیلڈز تقسیم کیں۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاھ نے خطاب کرتے ہوئےاعلان کیا کہ ملیر کے غریب ہونہار 25طلبہ کو گڈاپ پبلک اسکول میں داخلا اور اسکالر شپ دی جائے گی، انہوں نے کہا کے ہم سندھ میں تعلیم پر کوئی سمجھوتہ اور مصلحت پسندی قبول نہیں کریں گے ،تعلیمی میدان میں ترقی کر کے آئیندہ نسل کو بہتر پاکستان دینا چاہتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پبلک اسکول گڈاپ سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سندھ اور ملک کی خدمت کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ،ہر ر شعبے میں ہر ایک آدمی اپنی ذمیداری کو سمجھ کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا ۔ انہوں نے سیکریٹری صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد گڈاپ کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں،

اس سے قبل اسکول کے پرنسپل ا یم یوسف شیخ نے اسکول کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سرکاری سطح پر مالی مدد کی اپیل کی اس موقع پر سگا کے بانی ڈاکٹر سلیمان شیخ ،سگا چیئرمین رفیق احمد جعفری و دیگر نے خطاب کيا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں