دادو: بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

دادو(رپورٹ:فیاض جعفری) بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نےایس پی چوک پر 6 گھنٹے سے زائد دھرنا جاری رکھا جس کے باعث ٹریفک شدید متاثرہوئی، شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنہ بھی کرنا پڑا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، سیپکو انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بحالی کے لیے بھاری رشوت کی مانگ کی جارہی ، مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ ایس ڈی او عزیز اللہ پنہور اور انجنیئر تجمل بیگ لغاری کو فوری طور پر ہٹایا جائےاور ہمیں بجلی جلد از جلد فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں