نوشہروفیروز :طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں اسکول بدر کئے گئے استاد کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف سول سوسائٹی کا اسکول کی گیٹ پر دھرنا۔

نوشہروفیروز (رپورٹ: عدنان عظیم) تحصیل محراب پور میں ڈیڑھ سال قبل طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کے الزام میں ہائرسیکنڈری اسکول سے ہٹائے گئے استاد واحد بخش سرائی کی اسکول میں دوبارہ تعیناتی کیخلاف سول سوسائٹی کی جانب سے اسکول گیٹ پر دھرنا دیاگیا، دھرنے کی قیادت محمد اسلم نانگور، خلیق الرحمان ،خالد ایڈووکیٹ، ندیم غوری، پرویز سومراہ و دیگر نے کی۔ ا س موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ایسے بدکردار استاد کی اسکول میں دوبارہ تعیناتی محکمہ تعلیم کیلئے سوالیہ نشان ہے، ڈائریکٹر ایجوکیشن نے بھاری رشوت لیکر ایسے بدنام زمانہ استاد کو دوبارہ ہائرسیکنڈری اسکول میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت دی ہے اور اساتذہ کی تنظیم بھی اسے تحفظ فراہم کررہی ہے جبکہ اس استاد کیخلاف کئی باراسکول انتظامیہ کو درخواستیں بھی دی گئی ہیں مگر ان پر کارروائی نہیں کی جارہی۔ دوسری جانب اساتذہ تنظیم گسٹا کے تعلقہ صدر استاد نثار عامر نے رابطہ کرنے پربتایا کہ استاد واحد بخش سرائی کی آڑ میں ایک سازش کے تحت ہائرسیکنڈری اسکول کی تعلیم کو تباہ کیاجارہا ہے اگر استاد واحد بخش نے کوئی غلط عمل کیا ہے تو اسے سامنے لایا جائے اگر وہ سچ ہوا تو پوری اساتذہ برادری بھی اسکے خلاف کھڑی ہوگی مگر سیاسی مخالفتوں کی وجہ سے اداروں کو بدنام نہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں