بدین: مذہبی اجتماع مرکزی جماعت اہلسنت کا بدین کے زیرِ اہتمام عزت رسولﷺ کانفرنس کا انعقاد۔

بدین(رپورٹ:دانش ملک)بدین کی تاریخ کا بڑا مذہبی اجتماع مرکزی جماعت اہلسنت ضلع بدین کے زیرِ اہتمام عزت رسولﷺ کانفرنس میں معروف عالم دین مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمان و دیگر علماء اکرام مشا ئخ مذہبی شخصیات سمیت سندھ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کراچی حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے آنے والے قافلوں کا بدین پہنچنے پر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا حبیب اللہ نعمیی مرکزی جماعت اہلسنت ضلع بدین کے امیر مولانا احمد صادق بغدادی ضلع بدین کے ترجمان محمد امین کھٹی و دیگر علماءاکرام نے استقبال کیا۔ پیر عالیٰ شاہ اسٹیڈیم بدین میں منعقد کانفرنس میں مذہبی جماعتوں کارکنوں شہریوں تاجر برادری،سول سوسائٹی،سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عزت رسول ﷺکانفرنس رات گئے تک جاری رہی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کے لئے پولیس کے علاوہ جماعت کے رضاکاروں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں