بدین سمیت ضلع بھر میں آوارہ کتوں کا راج، شہری خوفزداہ اور انتظامیہ لاپراہ

بدین(رپورٹ:ملک دانش) ضلع بھر میں آوارہ کتوں کا راج جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بدین ہیڈ کواٹر سمیت ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 50سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن انتظامیہ تاحال خواب خرگوش میں مبتلا ہے اور سندھ حکومت کے اعلان کرنے کے باوجود بھی ابھی تک بدین میں کتا ماف مہم کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا جبکہ فکر مند بات تو یہ ہے کہ بدین ہیڈ کواٹر کے سول انڈس ہسپتال میں ہی صرف ویکسین موجود ہے جو ہی ناکافی ہے جبکہ دوسرے شہر جن میں گولاڑچی، ٹنڈوباگو، تلہار کڈہن، پیرولاشاری سمیت مختلف ہسپتالوں میں ویکسین ہی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بدین کی عوام نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین میں بھی کتا مار مہم فل فور شروع کروائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں