گھوٹکی: سنت شدارام کے سالانہ جنم دن میں شرکت کیلئے بھارت سے یاتریوں کی آمد

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) ہندو برادری کے روحانی پیشوا سنت شدارام کے سالانہ جنم دن میں شرکت کیلئے بھارت کے مختلف علاقوں سے 55 یاتری سنت یڈسٹر لعل کی قیادت میں براستہ واہگہ بارڈر میرپور ماتھیلو پہنچے۔ میرپور ماتھیلو پہنچنے پر ہندو برادری کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے گئے۔

یاتری تین دن حیات پتافی صاحب میں قیام کرنے کے بعد سکھر میں واقع سادھو بیلا، میرپور ماتھیلو، خانپور مہر، گھوٹکی، ڈہرکی میں واقع ہندو دھرم کی دیگر مذہبی مقامات پر جائینگے۔ یاتریوں کی آمد کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ہے۔
اس موقع پر شدانی دربار کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔ مہمان یاتریوں کے لیے چائے کے سٹال، کھانے پینے اور رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے جبکہ تین روزہ تقریبات میں ہندو مذہب کی رسومات کے ساتھ ساتھ مفت طبی کیمپ، مستحق افراد میں سامان کی تقسیم اور اجتماعی شادیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں