سکھر: غیر سرکاری تنظیم کے تحت سیمینار کا انعقاد

سکھر (رپورٹ، علی کھوسو) پہل پاکستان نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے تحت “سی ایس اوز سپورٹ کے لئے صوبائی اتحاد” کے زیر اہتمام آئی بی اے یونیورسٹی میں سیمینار منقعد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی آرگنائزیشنز (CSOs)، محکمہِ سوشل ویلفیئر، محکمہِ تعلیم، صوبائی اسمبلی کے ممبر و اقلیتوں کے نمائندگان نے بھر پور حصہ لیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الائنس برائے سی ایس او سپورٹ کے پروجیکٹ مینیجر محمد سلیم عباسی نے کہا کہ “پیکس” پروگرام کا آغاز سندھ کے چار اضلاع جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور خیرپور میں کیا گیا ہےجس کے تحت ان اضلاع میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی نیٹ ورکنگ اور کو آرڈینیشن کو مزید منظم بنانے کے لئے ایک الائنس بنایا گیا ہے جس کے زیرِ احتمام تربیتی ورکشاپ بھی کروائے جائیں گے۔تقریب کے دوران پہل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دیدار میرانی کا کہنا تھا کہ سکھر سمیت دیگر اضلاع میں متعدد سماجی تنظیمیں سماج کی فلاح کے لئے سرگرم ہیں لیکن ان کے مابین اختلافات بہت زیادہ دیکھے گئے ہیں جس کا باعث سماجی تنظیموں کے منظم نیٹ ورک کی عدم موجودگی ہے جس کو نظر میں رکھتے ہوئے پہل پاکستان کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا۔

تقریب میں  اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نصیر حسین شاہ ، شائستہ کھوسو، زبیدہ کنول بلوچ، زاہد خاصخیلی، عاجز علی، کاشف ابڑو سمیت دیگر نوجوانوں اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں