جیکب آباد: پولیس موبائل الٹنے کے باعث تین اہلکار زخمی

جیکب آباد (رپورٹ، رمضان ابڑو) تحصیل ٹھل کے قریب تیزرفتار پولیس موبائل الٹ گئی جس کے باعث 3 اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اودھی کے قریب چونگل پولیس موبائل کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل پر سوار 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ اہلِ علاقہ نے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں