میہڑ میں مہنگائی اور بیروزگاری نے ایک اور جان لے لی۔

دادو(رپورٹ:فیاض جعفری) خودکشی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، دادو کی تحصیل میہڑ میں 5 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی، نواحی گاؤں فیض محمد آگرو میں 34 سالہ شوکت آگرو نے مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی، لاش میہڑ کی سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں