سندھی یومِ ثقافت: بدین میں ریلی کا انعقاد

بدین (رپورٹ، دانش ملک) سندھ کے یوم ِثقافت کے موقع پر شہر سمیت ضلع بھر میں ثقافتی ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد۔ ثقافتی ریلیوں اور تقریبات میں سندھی اجرک اور ٹوپی پہنے ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ یومِ ثقافت میں کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں شریک پیدل افراد ، چھوٹی بڑی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں پر سوار شرکاء اللہ والا چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔ ریلی میں مختلف میڈیا گروپس کے نمائندگان، سیاسی، سماجی، کاروباری، علمی و ادبی تنظیموں کے علاوہ سکول کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ سندھی اجرک ٹوپی پہنے شرکاء سندھی ڈھول شہنائی کی تھاپ پر برقص کرتے ہوئے سندھ کی خوبصورت قدیم اور عظیم ثقافت سے اظہار محبت کر تے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں