سندھی یومِ ثقافت: جانئے سکھر کا احوال

سکھر (رپورٹ، علی کھوسو)سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر سکھر میں رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریبات میں بچوں سمیت متعدد افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سکھر پریس کلب کے سامنے مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ سندھی ٹوپی و اجرک پہنے شرکاء سندھی گیتوں پر رقص کرتے رہے ۔ اس موقع پر خواتین کی جانب سے بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں