سندھی یومِ ثقافت: ملیر میں موکھی کی مزار پر تقریب کا انعقاد

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر کراچی کے ضلع ملیر میں بھی ثقافتی تقاریب منعقد کی گئیں ۔ ضلع بھر میں ثقافتی عید کا سماں، ہزاروں لوگوں کی جانب سے اجرک و سندھی ٹوپیاں پہن کر سڑکوں ، چوراہوں ، بازاروں میں ریلیاں نکالی گئیں ۔

مرکزی تقریب عوامی پریس کلب ملیر کی جانب سے تاریخی جگہ مائی موکھی پر منعقد کی گئی جس میں شرکت کے لئےمیمن گوٹھ سے پریس کلب کے صدر غلام علی گوندر کی قیادت میں موکھی کی مزار تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ کی خوشحالی، امن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا ثقافتی دن منانے سے سندھ عالمی طور پر روشناس ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں