سندھی یومِ ثقافت: تھرپارکر بھی سندھی ثقافت کے رنگوں میں رنگ گیا

تھرپارکر (رپورٹ، جی آر جونیجو) دنیا بھر کی طرح تھرپارکر میں بھی یومِ سندھی ثقافت جوش وجذبہ سے منایا گیا۔ مٹھی پریس کلب سے امن کی علامت کبوتر ہوا میں اڑا کر یومِ ثقافت کا آغاز کیا گیا۔ تقریب میں تھرپارکر کے باسی ثقافتی لباس زیبِ تن کر کے شریک ہوئے جبکہ تھرپارکر کی راجپوت برادری نے اپنے منفرد لباس میں اس ریلی میں شرکت کی۔

اس حوالے سے مٹھی کے صادق فقیر چوک پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مٹھی کے تمام اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیاجس کے دوران تقریریں، ٹیبلوز، خاکے و گیتوں پر رقص پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں