خیرپور: پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

خیرپور (رپورٹ، ارشد شر) پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے دو سرغنہ ملزمان خیرمحمد لنڈ اور جاجو لنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا کہ کچھ روز قبل انہوں نےکو اپنے ساتھی ملزمان کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر تھانہ سیٹھارجہ کی حدود میں ایک مسجد میں تبلیغی جماعت والوں سے 63000 نقد ، موبائل فونز، اور دیگر سامان چھینا تھا۔

اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد عمران نے گرفتار ملزمان سے تبلیغی جماعت والوں سے چھینی ہوئی رقم اور سامان برآمد ہونے کے بعد ان کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں