دعا منگی واپس گھر پہنچ گئی۔

کراچی(ویب ڈیسک)گزشتہ ہفتے کراچی ڈیفنس سے اغواء ہونے والی دعا منگی واپس گھر پہنچ گئی مگر اہلخانہ نے دعا منگی سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دعا منگی کی رہائی سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
یاد رہے کہ کرچی کے علاقے ڈیفنس سے گزشتہ ہفتے کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور ان کے ساتھ موجود دوست دعا منگی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے تھے۔

دعا منگی کی بازیابی کے لیے تین تلوار کلفٹن میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میںسیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سمیت متعدد افراد نے شرکت کی تھی،

اس کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

ملیر:گلشن حدید میں دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں