ملير سے لاپتہ 8 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد، آئی جی سندھ پولیس نے واقع کا نوٹس لے لیا۔

ملیر(رپورٹ:منظور سولنگی) ملیر کے تھانے سکھن کی حدود بھینس کالونی سے سات ڈسمبر کو پرسرارطور پر لاپتہ 8 سالہ بچی لائبہ بنت طارق کی بوری بند لاش گھر کے نزدیک باڑے کے ٹینک سے برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع پر بچی کی تلاش میں مصروف ورثا غم سے نڈھال ہو گئے ہیں ، سکھن پولیس بچی کی لاش وصول کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردی اس سلسلے میں آئی جی پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو تفتیش تیز کر کے ملزمان کو گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے، پولیس کے مطابق آٹھ سالہ لائبہ کے بدن کے ساتھ بھاری پتھر باندھ کر بوری میں ڈال کر ٹینک میں پھینک دیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں