ٹھٹہ: 8سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ٹھٹہ(رپورٹ:رشید جاکھرو)گھوڑا باڑی میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی میں قریبی عزیز ملوث نکلے، 8 سالہ بچی دعا کو گزشتہ روز زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش گاؤں کے کھیتوں سے ملی تھی۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان مقتولہ کے قریبی عزیز ہیں، ملزمان نے واردات کے حوالے سے اعتراف جرم کرلیاہے، مقتولہ کے کپڑے اور ملزمان کے کپڑے بھی ضبط کر لیے گئے ہیں اور زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس نے ضبط کئے گئے کپڑے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے اور کچھ روز میں رپورٹس آجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں