قمبر شہدادکوٹ: پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

قمبر شہدادکوٹ (رپورٹ، عامر کلہوڑو) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اط؛اعات کے مطابق تھانہ قبو سعید خان پولیس نے سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی سرحد کے نزدیک کارروائی کی جس کے دوران سات من چرس برآمد کرلیا جبکہ موقع سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک کار بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔

موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران کرولا کار نمبر AVP-127 سے سات من چرس برآمد کرکے تین ملزمان علی احمد ولد کاکڑ پٹھان،محمد آصف ولد اکبر پٹھان، مسمات بیبی رخسانہ زوجہ غلام سرور بروہی سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروش ملزمان کے خلاف تھانہ قبو سعید خان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی قمبر کامران نواز پنجوتھہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کارروائیوں میں تیزی کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ منشیات فروشوں کو ہر صورت میں برداشت نہ کیا جائے اور منشیات کو مکمل طور پر بند کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں