عمرکوٹ: کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

عمرکوٹ (رپورٹ، سہیل کنبھر) ہندو برادری کی جانب سے کشمیریوں کےحق اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی کی قیادت تیرتھ ساجن میگھواڑ، راجہ مالہی ودیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم ہندو پاکستانی پاک افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اگر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے جان کا نظرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چار ماہ سے جاری بھارتی کرفیو بھی ہمارے کشمیری بھائیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا۔ اب بھارتی سرکار کو کشمیریوں کا حق دینا پڑے گا اس کےلیئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔
ریلی کے دوران کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلگ شگاف نعرے بھی بلند کیئے گِئے۔ اس کے علاوہ چھور اور راجہ رستی میں اسکول کے طلبہ کی جانب سے کشمیریوں سے بھی یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں