کراچی: سیکریٹری برائے کھیل و یوتھ افیئرز کی جانب سے مزکزِ فنون برائے معذور افراد کا دورہ کیا گیا

کراچی (پریس رلیز) سیکریٹری برائے کھیل سید امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ جسمانی معذوری کوئی مجبوری نہیں ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت افراد موجود ہیں جو جسمانی معذوری کے باوجود بہت قابل اور کارآمد لوگ ہیں۔ سندھ حکومت ایسے تمام نوجوانوں کو ترجیحی طور پر آگے لانے کے لیئے کوشاں ہے۔
ناظم آباد میں تعمیرشدہ مزکزِ فنون برائے معذور افراد کے دورے کے دوران اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم اپنی تکمیل کے باوجود بھی محکمے کے سپرد کیوں نہیں ہوئی؟ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے اہم علاقے میں واقع اس مرکز سے بڑی تعداد میں اسپیشل افراد مستفید ہونگے۔

اس موقع پر سیکریٹری یوتھ افیئرز نے عمارت کے ہر ایک حصے کا تفیصلی جائزہ لیا اور امید دکھائی کے رواں سال ہی اس مرکز کو فعال کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہِ یوتھ افیئرز کے پاس بہت سے مراکز موجود ہیں جنہیں چلانے کے لیئے سماجی تنظیموں کو خوش آمدید کیا جائے گا۔ سید امتیاز علی شاھ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں بس ضرورت ہے کہ انہیں کسی بھی ہنر سے آراستا کیا جائے تو وہ معاشرے کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں