دادو: کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلع دادو میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ دادو سمیت خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور جوہی میں شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعریبازی کی۔
مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے۔ کشمیر میں انسانی زندگی قید ہوئے 5 ماہ گذرنے کے باوجود بھی اقوامِ متحدہ کی خاموشی لمحہِ فکریہ ہے۔
مظاہرین نے اقوام ِ متحدہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکی مظلوم عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں