عمرکوٹ: کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد

عمرکوٹ (رپورٹ، سہیل کنبھر) پاکستان تحریک انصاف و اقلیتی برادری کی جانب سے کشمیری او ربھارتی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئےکاروانِ دفاع یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ريلی ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، عمرکوٹ سے ہوتی ہوئی کھوکھراپار زیرو پوائنٹ پہنچی۔ ریلی کی رہنمائی پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ، ایم این اے جئہ پرکاش اکرانی، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سجنہ گنگوانی، دعابھٹو، ایڈووکیٹ بھگوانداس اور دیگر نے کی کس میں تحریکِ انصاف کے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کا متنازعہ بل ہمارے مذہب پر حملہ ہے۔ مودی نے ایک سیکیولر ریاست کو ہٹلر کی ریاست بنادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں