نوجوانوں کو درست سمت دینا ہماری ذمہ داری ہے، سید امتیاز علی شاہ

کراچی (پریس رلیز) محکمہِ امورِ نوجوانان نے “ٹرپل اِی پلان” پر عمل شروع کردیا ہے۔ سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سید امتیاز علی شاہ کی سربراہی میں “کارساز” نامی سماجی تنظیم نے یادداشت نامے پر دستخط کردئے ہیں۔ منصوبے کے مطابق نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت اور فنی تعلیم دے کر قابل روزگار بنانے اور بااختیار کرنے کے لیئے جامع پلان پر عمل کیا جائے گا۔

محکمہِ کھیل و امورِ نوجوانان کے کمیٹی روم میں ہونے والی یادداشت نامے پر دستخط کی تقریب میں کارساز کے محمد جعفر، خرم رسول، ہینڈز پاکستان کے چیف ڈاکٹر تنویراحمد، عبدالرحیم مری، سندھ اسکلز ڈولپمنٹ پروگرام کے کوآرڈینٹر علی حیدر بھٹو، بئریسٹر لیگل فرم کے بئریسٹر شرکیار مری، سندھ ٹوئرازم کلب کی ھمنہ مہوش، وائس آف یوتھ، ہیومن رائٹس کے مرزا سلیم بیگ سمیت محکمہِ امورِ نوجوانان کے ایڈشنل سیکریٹری شاکر قیوم خانزدہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکریٹری محکمہِ کھیل و امورِ نوجوانان سید امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں جن کو درست سمت دینا اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہی محکمے کا اصل کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے میں روزگار کے بے تحاشہ مواقع میسر ہیں۔
واضح رہے کہ “ٹرپل اِی پروگرام” ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جس سے غریب طبقے کے نوجوانوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں