دادو: پولیو کے تین نئے کیس سامنے آگئے

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) پولیو کے 3 اور کیسز سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق واہی پاندھی میں 3 بھائی بہنوں کو پولیو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حاجی خان بروہی کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا مبینہ پولیو وائرس کے باعث ٹانگوں کی حرکت سے محروم ہو گئے ہیں۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود بھی محکمہِ صحت کا عملہ متاثرین کے پاس نہیں پہنچا تاہم انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں