جیکب آباد: موٹر سائیکل سوار ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

جیکب آباد (رپورٹ، محمد رمضان ابڑو) تھانہ آباد کی مضافات میں موٹرسائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران پیش آیا ہے۔ حادثے کے بعد لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد بخش کٹو کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 22 برس بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں