ٹھٹھہ: طالبات کا اپنے والدین کے ہمراہ احتجاج، قومی شاہراہ پر دھرنا

ٹھٹھہ (رپورٹ، رشید جاکھرو) گرلز سکول مکلی کی طالبات اور والدین کی جانب سے فلائی اوور اور سپیڈ بریکر نہ ہونے اور روز مرہ کے حادثات کے باعث احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے سکول سے قومی شاہراہ تک ریلی بھی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے۔
مظاہرے میں شامل والدین کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بھی ایک طالبہ اسی سڑک پر زخمی ہوئی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فلائی اوور اور سپیڈ بریکر بنواکے دیا جائے۔
بعدازاں رہنماء پیپلزپارٹی حمید پہنور کی خاطری پر احتجاج ختم کیا گیا۔ انہوں نے مظاہرین کو خاطری کروائی کہ حکومت اس پر فوری نوٹس لے گی ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے کہہ کر فلائی اوور تعمیر کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں