کندھ کوٹ: پولیس کی کارروائی، ایک مغوی بازیاب، اغواکار گرفتار

کندھ کوٹ(رپورٹ، غلام رضا نوناری) پولیس نے درانی مہر کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی کو بازیاب جبکہ دو اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ بازیاب ہونے والا مغوی تاج محمد رند آرمی پبلک سکول پنوعاقل کا طالبِ علم ہے جس کو 23 روز قبل خواتین کی آواز میں بلا کر سکھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں