شیعہ علماء کونسل کی قیادت کا دورہِ گھوٹکی

گھوٹکی (رپورٹ، جعفر شیخ) شعیہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے گھوٹکی کا دورہ کیا۔ مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا جب کہ خانپورمہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 17 فروری کو شہداء سہون شریف کی برسی درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر منائیں گے جس میں شہداء سہون شریف اور دیگر شہداء کے خون سے انصاف کے لئے آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک زراعت سے مالا مال ہے لیکن ہمارے ہاں آٹے کا بحران ہے جب کہ معیشت اتنی تباہ ہے کہ لوگ بھوک کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ۔ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے اوپر مظالم پر ہمارے حکمران صرف تقریریں کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں