کندھ کوٹ: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) ایس ایچ او کشمور زیاد علی نوناری نے کہا ہے کہ “ملک لاڑو” کے قریب دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے 3500 لیٹر ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی تیل ٹرالر 947-TLH اور ٹرالر 839-TLU کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ٹرالر کے ڈرائیور اعجاز پٹھان اور حکمت اﷲ پٹھان گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں