ملیر: گٹر ابلنے سے پانی گھروں میں داخل، علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) رزاق آباد کے مکینوں کا علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف ضلع کاؤنسل کراچی بن قاسم دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یونین کاؤنسل اور رکن ضلع کاؤنسل کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق رزاق آباد کے مکینوں نے علاقے میں ترقیاتی کام نہ کرانے کے خلاف بڑی تعداد میں ضلع کاؤنسل کراچی بن قاسم دفتر کے سامنے جمع ہوکر قاری عبدالرشید، جام جمیل لاشاری، لیبر کونسلر نور محمد لاشاری، ہاشم لاشاری، وائس چیئرمین اسلم لاشاری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے دہرنا دیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے یونین کونسل کے پسماندہ گوٹھوں میں پانی اور دیگر بنیادی سہولیات اور ترقیاتی کاموں کی عدم دستیابی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جس کے بعد ضلع کونسل میمبر اختر عارفانی مظاہرین کے پاس پہنچے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب ابراہیم حیدری کے کڈسانی محلے میں گٹر ابل پڑے۔ گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں سے گھروں میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری کے یونین کونسل کے کنڈانی محلے میں گٹر ابل پڑے ہیں جس کے باعث گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں سے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ بدبو کے باعث علاقہ مکین گھروں میں رہنے سے لاچار ہیں۔ اس سلسلے میں علاقہ معزز یوسف کڈلانی نے بتایا کہ گندے پانی کے باعث ببچے اسکول نہیں جا سکتے اور نمازیوں کے مسجد جاتے ہوئے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس سے شکایت کریں کوئی ہماری فریاد سننے کو تیار نہیں۔ انوےں نے ضلع کاؤنسل چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ ہمارے بنیادی مسائل حل کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں