بدین: ایس ایس پی کی جانب سے آئی جی سندھ کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ

بدین (رپورٹ، ملک دانش الیاس) ایس ایس پی بدین کی جانب سے آئی جی سندھ کو ضلع میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایس ایس پی کے دفتر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں آئی جی سندھ سید کلیم امام اور ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی سمیت ضلع بھر کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ سید کلیم امام نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔ خدا نے آپ کو اس منصب پر فائز کیا ہے تو عوام کی خدمت کریں اور اپنے فرائضِ منصبی بہتر نمونے سے ادا کریں۔ جب آپکو انصاف کرنے کا موقعہ ملے تو انصاف کی ترازو کو ہموزن رکھیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی ذمہ داری ایک مشکل ترین فرض ہے لیکن اس کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔ جب ایک پولیس کا جوان گھر سے اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے نکلتا ہے تو گھر والے اس کے لئے خیر و عافیت کی دعائیں کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سندھ پولیس کے 2200 شہداء ہیں۔ اللہ تعالی ان کے ورثاء کو اپنے امان میں رکھے اور ان کی حفاظت فرمائے۔
تقریب میں ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ اور ڈی آئی جی آپریشنز اسد اعجاز بھی شریک تھے۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی نے آئی جی پی سندہ سید کلیم امام کو تلوار اور اجرک کے تحائف جب کہ ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ اور دیگر پولیس افسران کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔ بعد ازاں آئی جی سندہ سید کلیم امام نے پولیس جوانوں کے ساتھ ظہرانہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں