ملیر: گورنر سندھ نے بن قاسم بندرگاہ کا دورہ کیا

ملير (رپورٹ، منظورسولنگی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بن قاسم بندرگاہ پر واقع الیکٹرک پاور کمپنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاور پروجیکٹ حکام نے گورنر سندھ کو بریفنگ دی اور پلانٹ کا دورہ کروایا۔ گورنر نے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور قطر کی سرمایہ کاری سے یہ پاور کمپنی بنائی گئی ہے۔ اس منصوبے پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ملکی ضرورت کا 13 فیصد پوری کررہا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف چین کو سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں