ملیر: جوڈیشل میجسٹریٹ کا بن قاسم تھانے پر چھاپہ، غیرقانونی طور پر قید ایک شہری آزاد

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) جوڈیشل میجسٹریٹ ملیر کا بن قاسم تھانے پر اچانک چھاپہ۔ غیرقانونی طور پر لاکپ کیا گیا شہری آزاد جبکہ ایس ایچ او بن قاسم کو رکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے کے حکم دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کے بن قاسم تھانے پر گذشتہ روز صبح کو جوڈیشل میجسٹریٹ ملیر ندیم احمد برڑو نے اچانک چھاپہ مارا جہاں ایک شہری محمد عظیم بگھیو غیر قانونی طور پر لاکپ پایا گیا۔ میجسٹریٹ نے پولیس کو لاکپ کئے گئے شہری کے کاغذات پیش کرنے کا حکم دیا جو پولیس پیش نہ کر سکی جس پر میجسٹریٹ نے شہری محمد عظیم بگھیو کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ایس ایچ او بن قاسم زاہد لودھی کو رکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں