وزیرِ تعلیم سندھ کہیں بھی کبھی بھی، دبنگ اعلان نے سکول و کالجوں میں کھلبلی مچادی

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا ملیر کے مختلف کالجز کا اچانک دورہ۔ متعدد کالجز سے اساتذہ و طلبہ غائب۔ صوبائی وزیر کی طرف سے برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے گذشتہ روز صبح کو ملیر کے مختلف کالجز قائدآباد، جوگی موڑ، رزاق آباد اور میمن گوٹھ پہچو کر اچانک دورہ کیا ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج انڈسٹریل ایریا لانڈھی میں نان ٹیچنگ اسٹاف کے علاوہ کوئی بھی استاد موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کالج میں اسمبلی اور اساتذہ کی حاضری کے حوالے سے باز پرس کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پرنسپل سمیت تمام اساتذہ کی غیر حاضری پر ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور ڈی جی کالجز کو فوری طور پر کالج میں پہنچ کر اس کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی کیں۔ بعد ازاں وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی رزاق آباد میں اے آر جی گورنمنٹ کالج پہنچے اور کالج میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے کالج میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کو چیک کیا۔ طلبہ کی تعداد کی کمی پر صوبائی وزیر نے کالج پرنسپل کو فوری طور پر طلبہ کے والدین سے رابطے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ صبح کسی نہ کسی علاقے میں کالج اور اسکولوں کا دورہ کریں گے آئندہ جس بھی کالج یا اسکول میں اساتذہ غیر حاضر ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے اسکولوں اور کالجز میں اسمبلیوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں