بدین: شادی میں ایکو ساؤنڈ نہ منگوانے پر دولہے نے زندگی کا چراغ گل کردیا

بدین (رپورٹ، ملک دانش الیاس) گولاڑچی کے نواحی شہر کڑیو گھنور کے مضافات میں گاؤں حاجی محمد ترک میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئییں۔ اطلاعات کے مطابق دو بھائیوں کی ایک ساتھ شادی کے موقع پر ایکوساونڈ نہ منگوانے پر 25 سالہ عالم نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ دولھے کے چھوٹے بھائی جئہ رام کولہی کا کہنا تھا کہ میری اور بڑے بھائی عالم کی آج شادی تھی ۔ بھائی نے اپنے سسرالیوں سے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی بارات بڑے دھوم دھام اور ایکوساونڈ سے لاؤں گا۔ میرا والد بہت غریب ہے۔ اس لیے شادی میں ایکوساونڈ نہیں منگوا سکے جس کے باعث بھائی نے خود کشی کر لی۔ واقعہ کڑیو گھنور تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس مزید تفتيش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں