ملیر، میمن گوٹھ میں پانی کی قلت، علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) مصطفیٰ سوسائٹی میں واقع کھوسہ محلہ کے 300 گھر پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے جاوید کھوسو، وقار کھوسو، علی شیر لغاری، منٹھار چانڈیو کی رہنمائی میں بلدیاتی نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انسان نہیں سمجھا جارہا، عورتیں اور بچے سروں پر پانی کے برتن لیے پانی کی قلت پوری کرنے کے لیے دور دراز علاقوں کی جانب جانے پر مجبور ہیں۔ ٹھیکیدار نے آدھی سیوریج لائن بنائی اور پھر کبھی نظر نہیں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو محلے کے سارے مکین ضلع کونسل دفتر کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں