شہدادکوٹ، آئی جی سندھ کی شہدادکوٹ آمد، یادگارِ شہداء پر حاضری

شہدادکوٹ (رپورٹ، عامر کلہوڑو)آئی جی سندھ سید کلیم امام شہدادکوٹ پہنچ گئے۔ان کی آمد کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد، ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کامران نواز پنجوتھہ نے استقبال کیا۔ آئی جی سید کلیم امام نے یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ نے آئی جی کو ضلع قمبر شہدادکوٹ کے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جب کہ ایس ایس پی آفیس میں واقع میٹنگ حال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سید کلیم امام نے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے پولیس افسران، معززین اور صحافیوں سے تعرفی میٹنگ کی اور ضلع قمبر شہدادکوٹ کے امن و اماں کے حوالے سے معلومات لی اور مسائل پوچھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں