مٹھی، پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

مٹھی (پریس رلیز) ایس ایس پی تھرپارکر عبدالله احمد کے جاری کردہ احکامات پر تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری۔ انچارج سی آئی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش اکرم علی ولد خدا بخش جونیجو کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 2100 سفینا گٹکہ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عبدالله احمد نے پولیس کو کامیاب کارروائی کرنے پرسراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں