ملیر، سماجی تنظیم کے وفد کی سیدہ شہلا رضا سے ملاقات

ملير (رپورٹ، منظورسولنگی) صوبائی وزیر برائے وومن ہیلتھ اینڈ اسکلس ڈولپمنٹ سیدہ شہلا رضا سے ہیومن ہیومن رائٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ تفصيلات کے مطابق صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا سے ہیومن رائٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرہاشم سندہیان نے سندھ سیکٹریٹ میں واقع ان کے دفتر میں اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرشہبازانور صورت عالم بھی شامل تھے۔ وفد نے سیدہ شہلا رضا کو ہیومن رائٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کی جانب سے سماجی خدمات پر ان کو ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیا۔ باہمی گفتگومیں سماجی خدمات بالخصوص خواتین کی بہبود وبھلائی کے کاموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ سیدہ شہلا رضا نے چیئرمین ڈاکٹرہاشم سندہیان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں