دادو، 9 سال کے بچے سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج نہ ہو سکا

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) صفاک درندے نے معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تحصیل میہڑ کے نواحی گاؤں گاہی مہیسر میں 9 سالہ بچے غلام حیدر چنہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ بچے غلام حیدر چنہ کو میہڑ کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔ ڈاکٹر وزیر علی تھیبو کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تاہم ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی کی تصدیق ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں