دادو، سماجی تنظیم کے زیرِ اہتمام وومین لیڈرشپ اجلاس

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری ) سماجی تنظیم کی جانب سے وومین لیڈر شپ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام خواتین نے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے گذشتہ دنوں نوشہروفیروز میں بے دردی سے قتل کی گئی سندھ اسیمبلی کی خاتون ممبر شہناز انصاری کے دردناک سانحے پر اظہار افسوس بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ریحانہ بلوچ، حمیرہ شیخ، کونسلر بینظیر پنہور، ممبر ضلع کونسل حسینہ لغاری اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کو در پیش تمام مسائل کے باوجود بھی خواتین خاموش نہیں رہتیں۔ ان دنوں ایک خاتون ایم پی اے کو سرِعام قتل کیا گیا جو کہ ایک بہت بڑا جمہوری نقصان اور خواتین کی رہنمائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اجلاس میں طالبہ ثناء بلوچ نے کہا کہ خواتین اپنے محلے سے لے کر اپنے شہر تک کے مسائل کی رہنمائی کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں