ملیر، شاہ عبداللطیف بھٹائی کے یومِ ولادت کی تقریب کا انعقاد

ملیر (رپورٹ، منظورسولنگی) حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 339 واں یوم پیدائش مراد میمن ڈگری کالیج میں منایا گیا جس میں ملیر کی سماجی شخصیات، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ریاض خاصخیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف سرکار کا پیغام غریبوں ، یتیموں اور نا امیدوں کے لیے امید ہے ۔ ہمارے نوجوان لطیف سرکار سے رہنمائی حاصل کرکے دنیا میں اپنا وقار بلند کر سکتے ہیں ۔
پروفیسر سجاد چنہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لطیفی فکر دل کو صاف کرتا ہے،۔ انسانیت کے لیے ہمدردی پیدا کرتا ہے ۔ اس کی شاعری میں کائنات کا حسن سمایا ہوا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر بلوچ نے کہا کہ لطیف کا پیغام قرآنی آیات کا مجموعہ ہے۔ لطیف نے دین اور دنیاوی راستوں کو سمجھنے کے لیے آسان الفاظ کا چناؤ کیا ہے جس پر دنیا بھر میں کے مفکرین حیران ہیں۔

پروفیسر محمد حیدر نے کہا کہ لطیف کا پیغام توحید، رسالت اور امامت کا ترجمان ہے ۔ ڈگری کالیج قائدٓباد کے پرنسپل پروفیسر محمد عمر مغیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لطیف سرکار کا یوم ِولادت منانے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ لطیف کا پیغام روشنی ہے۔ پروفیسر فرمان علی اور پروفیسر رحیم خان نے لطیف کی وائی پیش کی اور داد وصول کیا۔ تقریب کی آخر میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 339 ویں یومِ پیدائش کا سالگرہ کیک بھی کاٹا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں