ایس ایس پی دادو تحرک میں آگئے، غفلت برتنے پر ایس ایچ او معطل

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) ایس ایس پی دادو نے خیرپور ناتھن شاہ میں بدامنی پر ایس ایچ او کو معطل کردیا۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور تاجر برادری کے مسلسل احتجاج پر ایس ایس پی دادو تحرک میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق تاجر برادری سے ملاقات کے بعد ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاہ غلام سرور گوندل کو معطل کردیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا تھا کہ امن وامان کی بحالی ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے تاہم اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کیا ہے۔ بعدازاں شفیع گولو کو ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں