ملیر، رزاق آباد میں مسلح افراد نے سیلاب متاثرین کیمپ کو نذرِ آتش کردیا، فائرنگ سے علاقہ میں خوف و حراس

ملیر ( رپورٹ، منظورسولنگی) تھانہ شاہ لطیف کی حدود رزاق آباد میں واقع سیلاب متاثرین کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ روز جھوپڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے 2 جھوپڑیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں ۔ پڑوسیوں کی چیخوں پر گھر مکین جاگ گئے جس کے بعد مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
متاثرین نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاہ لطیف پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ متاثرین رحیم مستوئی، منٹھار علی مستوئی، شہزادو مستوئی،بابل مستوئی، محمد حسن مستوئی و دیگر نے بتایا کہ مسلسل پانچ ماہ سے مختلف بہانوں سے ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کر کے زبردستی گھر خالی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں